Nov 27, 2020 01:00 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 54 deaths by coronavirus, 3,113 new cases in one day
کراچی، کورونا وائرس مزید 54 زندگیاں نگل گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار ایک سو تیرہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 945، سندھ میں 2 ہزار 885، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 346، اسلام آباد میں 305، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 155 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔