Nov 27, 2020 01:05 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Five accused were killed during an alleged police encounter in Defence Area
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پانچ ملزمان ہلاک کردیئے گئے، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ملزمان مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق 5 ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فور کے ایک بنگلے میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ ہلاک ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ ابتدائی طور پر ملزمان سرائیکی گینگ کے کارندے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔