Nov 27, 2020 01:07 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi- Cold winds will continue in Karachi for the next two to three days, Meteorological Department
کراچی میں آئندہ بھی دو تین روز سرد ہوائیں چلیں گی، درجہ حرارت مزید گرگیا
شہر میں تندوتیز سرد ہوائیں چلیں جن کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں، اگلے تین روز تک ہواؤں کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گرگیا۔
شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ رہا، بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت بھی سردی محسوس کی گئی، بیشتر وقت شہر کا مطلع جذوی طور پر ابرآلودرہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 15 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ مزید 2 ڈگری کمی سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب انسٹھ اور شام کو ستائیس فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران معمول سے زیادہ تیز شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،آج مطلع جذوی ابر آلود اور صاف رہنے جب کہ کم سے کم پارہ 14 سے 16 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔