Nov 27, 2020 03:58 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Karachi- Fascist regime continues to arrest PDM activists in Multan, Bilawal
کراچی، پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا کہنا ہے کہ تیس نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے ملتان میں گرفتار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کرلیں۔
تیس نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔
دوسری جانب ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔