Nov 28, 2020 02:45 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,045 new coronavirus cases, 45 deaths
کراچی، بے قابو کورونا مزید خطرناک ہوگیا، وباء نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، بلوچستان میں 17 ہزار 46، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619، اسلام آباد میں 29 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 54 لاکھ 35 ہزار 139 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 942 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 960، سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 161 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔