Nov 28, 2020 03:05 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Lahore- Funeral prayers of Begum Shamim Akhtar offered
لاہور، بیگم شمیم اختر کی جاتی امرا میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور قائد حزب اخٹلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ان کا جسد خاکی وصول کیا۔ بعد ازاں ان کی میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا۔
بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں بیگم شمیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، معروف عالم دین علامہ راغب نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی،
بیگم شمیم کو جاتی امرا میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا، جہاں مرحوم شوہر میاں شریف، بیٹے عباس شریف کا مرحومہ بہو کلثوم نواز بھی آسودہ خاک ہیں۔
خیال رہے کہ بیگم شمیم اختر اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن میں ادا کی گئی جس میں نواز شریف، سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ اور دیگر شامل تھے، نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوایا گیا تھا۔ بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہا کیا گیا ہے۔