Nov 29, 2020 07:21 pm
views : 207
Location : Different Places
Islamabad- New home, new friends: ‘World’s loneliest elephant' Kaavan flies off to Cambodia today
کاوان ہاتھی کو بے ہوش کر کے کمبوڈیا روانہ کیے جانے کی تیاریاں مکمل
مرغزار چڑیا گھر کا کاوان ہاتھی رات 3 بجے کمبوڈیا میں اپنے نئے گھر کے لیے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
آج اسلام آباد کے مرغزار زو میں 2 غیر ملکی ڈاکٹرز اور 8 رکنی غیر ملکی ٹیکنیکل ٹیم نے کاوان ہاتھی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔
اسلام
آباد مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کاوان کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل
کر لی گئی ہیں، آج چڑیا گھر میں ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم نے کاوان ہاتھی کے
مختلف ٹیسٹ کیے، خصوصی طیارہ بھی کمبوڈیا سے نیو دہلی ہوتا ہوا اسلام آباد
پہنچ چکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کمبوڈیا منتقل کرنے سے قبل کاوان کو بے
ہوش کر کے اسپیشل کنٹینر کے ذریعے کارگو طیارے میں منتقل کیا جائے گا،
کاوان ہاتھی کی منتقلی کے لیے روسی خصوصی کارگو طیارہ چارٹر کیا گیا ہے،
جسے ڈونرز نے ہائر کیا۔
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی
کارگو طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی، ایوی ایشن
ڈویژن نے بھی ڈی جی سی اے اے، ایئر پورٹ مینجر کو ہاتھی کی منتقلی کے
حوالے سے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ہاتھی کاوان کی
منتقلی کے لیے وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے، منتقلی
کے لیے 2 غیر ملکی ڈاکٹروں اور 8 غیر ملکی ٹیکنیکل ٹیم بھی ہمراہ روانہ
ہوگی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم بھی دنیا کے تنہا ترین ہاتھی کو الوداع کہنے چڑیا گھر پہنچے۔
ملک
امین اسلم کا کہنا ہے کہ کاون ہاتھی کو سی 130 ميں کمبوڈيا بھيجا جا رہا
ہے۔ کاون 6 گھنٹے کی پرواز سے کمبوڈیا پہنچ جائے گا۔ کاون کیلئے وہاں پر 10
ایکڑ کی خصوصی جگہ بنائی گئی ہے۔
ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ
کاون کو وہاں پر دوسرے ہاتھی بھی ملیں گے۔ کاون کو بھیجنے کیلئے جتنی
ضروریات تھیں پوری کی گئی ہیں۔ کاون نے یہاں پر بہت ساری خوشیاں بکھیری
ہیں۔