Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 29, 2020 08:01 pm views : 202

Location : Different Places

Islamabad- PM Imran Khan calls federal cabinet meeting on france Issue
  • Urdu

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا ہے، اور وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل  کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں بعض وزراء ایک بار پھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی ہے۔
وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی وفاقی کابینہ کو بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی پر بریفنگ دی جائے گی وزارت صحت کورونا کے مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی، نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کے لائسنس کی تجدید، اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کے حوالے کرنے، ہوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی۔
کابینہ ایجنڈا میں شامل وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو جموں و کشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved