Nov 29, 2020 08:46 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Multan- Police Officers Shouldn't Be Part Of Imran Khan's Revenge,Rana Sanaullah
ملتان،پولیس گردی سے پتا چل رہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے،رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے سے پہلے پولیس گردی سے پتا چل رہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔
رہنما
نون لیگ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم
ایم) کے پارٹی عہدے داروں، کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی مذمت
کی گئی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے، جس نے
اپوزیشن کو کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا وہ اپنے بچاؤ کے لیے کنٹینر
ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینر لگانے سے حکومت پی ڈی
ایم کا جلسہ نہیں روک سکتی، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوے دار کا منہ
آج کالا ہوگیا۔