Nov 29, 2020 08:48 pm
views : 221
Location : Different Places
Karachi- City records lowest temperatures this winter breaking 10 year record
کراچی،رواں ماہ نومبر میں شہر قائد میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
رواں ماہ نومبر میں شہر قائد میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق شہر قائد میں نومبر میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 اور آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5
ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس سے قبل نومبر 2010 میں شہر کا سب سے کم درجہ
حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے
جاری اعدادو شمار کے مطابق 1986 میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 اور نومبر
2017 میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمۂ
موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان
ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں مطلع ابر آلود رہنے
کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
گوپس میں منفی 6، استور اور
اسکردو میں منفی 5، مالم جبہ، بگروٹ، پاراچنار اور ہنزہ میں منفی 3 جبکہ
دیر، گلگت، قلات اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔