Nov 30, 2020 03:30 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran not going anywhere due to rallies, Sheikh Rashid
راولپنڈی، جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں، پی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، شیخ رشید احمد
وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی، ان سے کہتا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے، فضل الرحمان بند گلی میں داخل نہ ہوں، سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے، شہباز شریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی۔ انہوں نے کہا پاک فوج ملکی سرحدوں پر جاری صورتحال سے غافل نہیں، پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندورنی خطرہ ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں اداروں کا کردار نہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل تسلیم کرنے کی بات نہیں ہوسکتی۔