Dec 01, 2020 01:24 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan hits grim milestones of 400,000 corona virus cases
کراچی، کورونا مزید منہ زور ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سڑسٹھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 49 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 36، سندھ میں 2 ہزار 935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، بلوچستان میں 167، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 169 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔