Dec 01, 2020 01:30 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- Government has released the rates of petroleum products for the next 15 Days
اسلام آباد، پیڑول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلئے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم عالمی سطح پر غیر معمولی اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ پندرہ روز تک نافذ العمل رہیں گے۔
واضح رہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول سو روپے انہتر پیسے ، مٹی کا تیل پیسنٹھ روپے انتیس پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت باسٹھ روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت چار روپے اضافےکے بعد ایک سو پانچ روپے تینتالیس پیسے ہوجائے گی۔