Dec 01, 2020 01:32 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Lahore- PMLN has requested for extension in the release period of Shahbaz Sharif and Hamza.
لاہور، مسلم لیگ ن نے شہبازشریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کردی
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پے رول پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے جس میں توسیع کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی ہے۔
عطا تارڑ نے درخواست میں کہا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے افسوس اور تعزیت کےلئے ملنے آنا چاہتے ہیں، لہذا ان کے پے رول میں توسیع کی جائے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو پانچ روز کیلئے پے رول پر رہا کیا تھا۔ ان کی رہائی کی مدت یکم دسمبر تک ہے۔ نواز اور شہباز شریف کی والدہ کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا۔ان کی میت خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لائی گئی اور 28 نومبر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔