Dec 01, 2020 01:35 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Lahore- Opposition should stop playing with lives of people, Firdous Aashiq Awan
لاہور، اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، فردوس عاشق اعوان
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے، اس لئے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ میں دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کو تالے لگا کر بیٹھ نہیں سکتے، ہمیں ملک بھی چلانا ہے اور عوام کو بھی کورونا سے بچانا ہے، ہم کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،حکومت جلسے جلوس یا ریلیوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہی، ایسی سرگرمیوں سے صرف عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔