Dec 02, 2020 12:14 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Lahore- Punjab govt extends parole of Hamza, Shehbaz for 24 hours
لاہور، شہباز اور حمزہ کو پیرول پر رہائی میں توسیع مل گئی، پے رول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی میں توسیع مل گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست پر فیصلے کے لیے مشاورتی اجلاس بلایا تھا، جس میں ایک روز کیلئے پیرول کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ڈھائی بجے ختم ہو رہی ہے، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے پیرول پر پانچ دن کے لیے رہا کیا گیا تھا۔