Dec 02, 2020 12:16 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Multan- Establishment's interference in politics is detrimental to the country, Siraj-ul-Haq
ملتان، سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے، سراج الحق
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنی نااہل حکومت کسی نے نہیں دیکھی۔ عوام کے آٹھ سو پچاس دن ضائع کئے گئے ہیں۔ ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دینے والا طاقت کے زور پر جلسے روک رہا ہے۔ پی ڈی ایم کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت سیاسی مقدمات واپس لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، اب آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے جا رہے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ چین سمیت دوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔
سراج الحق نے عوام کو حکومت سے نجات دلانے کے لئے جلسے کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گے۔ پی ڈی ایم جماعت میں جماعت اسلامی کا شامل ہونا ایسا ہی ہے جیسے میں دوبارہ خاندانی سیاست کو زندہ کروں۔
تمام جماعتوں نے جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا مگر پورا پورا نہیں کیا۔ جماعت اسلامی اس محروم خطے کے لیے جدوجہد کرے گی۔