Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 03, 2020 03:38 pm views : 211

Location : Different Places

Islamabad- There was no need to declare Nawaz 'proclaimed offender': Asad Umar
  • Urdu

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی ضرورت نہیں تھی،اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی ضرورت نہیں تھی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارسزایافتہ قیدی کوبیرون ملک بھیج دیاگیا۔ عدالت نےوزیراعظم سے نوازشریف کی جان کی گارنٹی مانگی تھی، ہم نے ان سے7ارب کی ضمانت مانگی تھی۔ سابق وزیراعظم کوباہربھجوانےکافیصلہ کیسے ہوا سب کو پتا ہے۔ لیگی قائد کو لانے کیلئے قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
اسد عمر کا کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادکشمیرحکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کردیاہے۔ گوجرانوالہ،کراچی،پشاور،کوئٹہ جلسوں کے بعد کورونا کیسز بڑھے۔ وسط نومبرمیں جلسے اور اجتماعات پر پابندی لگانے کا کہا گیا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قائدین کہیں کوروناسے خطرہ نہیں تو زیادہ خطرناک بات ہے۔ سیاسی قائدین کا کورونا کے حوالے سے رویہ غیرمناسب ہے۔ سیاسی سوچ کے مطابق ان کوجلسوں سے نہیں روکنا چاہیے۔ این سی سی فیصلوں کے مطابق 300 افراد سے زائد اجتماعات کی اجازت نہیں۔ عدالت نے بھی این سی سی فیصلوں پرعملدرآمدکاحکم دیاہے۔ کورونا خلاف ورزی پرزیادہ سختی نہیں کرسکتے۔
اسد عمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہرمیں لوگ تعاون نہیں کررہے۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ انہیں کوروناسے خطرہ نہیں ہوگا۔ پہلی لہر کے دوران سیاسی، سماجی اور دینی رہنما ایک پیج پرتھے۔ دوسری لہرکے دوران ایسا نہیں ہے۔ پہلی لہرکے دوران موقف تھالاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔ آج بھی ہماراموقف وہی ہے لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔ اپوزیشن سخت لاک ڈاؤن کامطالبہ کرتی تھی اب عمل نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ویکسین کے حوالے سے کل اجازت دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکوویکسین دی جائےگی۔ آئندہ سال جنوری سے مارچ کے دوران ویکسین آجائےگی۔ وباءکی وجہ سے پولیومہم متاثرہوئی۔
پاکستان سٹیل مل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزجیسابیان دیاتھا۔ پاکستان سٹیل پرویزمشرف دورمیں منافع میں تھی۔ سٹیل ملز زرداری دورمیں خسارےمیں گئی۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میں اڑھائی سال بعدپاکستان اسٹیل بندہوگئی۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved