Dec 04, 2020 12:20 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran terms COVID-19 as most serious global crisis since World War II
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کورنا سے نمٹنے کیلئے دس نکاتی اقتصادی پلان پیش کر دیا
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کووڈ 19 کا بحران عالمی جنگ کے بعد سے اب تک کا سب سے سنگن بحران ہے، کورونا کے باعث 1930 بد ترین کساد بازی کے بعد سے اب تک کا خطرناک معاشی بحران آیا ہے، غریب ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
عمران خان نے اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ترقی پذیر اور معاشی دباؤ کے شکار ممالک کے قرضوں کو وبا کے اختتام تک منسوخ کیا جائے۔غریب ترین ممالک کے قرضوں کو معطل کردیا جائے۔ترقی پذیر ممالک کو دیئے گئے قرضوں کو کثیر الجہتی فریم ورک کی بنیاد پر ری اسٹرکچر کیا جائے۔500 ارب ڈالر مختص کرنا اور اس کے استعمال کے خصوصی مالی اختیارات دینا۔کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کے ذریعہ کم آمدنی والے مملک کو رعایتی مالی سہولت فراہم کرنا۔نئی لیکویڈیٹی فیسیلٹی کا قیام جو کم قیمت پر مختصر مدتی قرضے فراہم کرے۔ترقی کے لئے 0.7 فیصد امداد فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا کرنا۔پائیدار انفراسٹرکچر کے لئے سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر انویسٹمنٹ کو متحرک کرنا۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کارروائی کیلئے دنیا بھر سے ایک سو ارب ڈالرز کاہدف حاصل کرنا ہوگا۔ترقی پذیر ممالک سے پیسوں کی غیر قانونی طور پر امیر ممالک اور آف شور محفوظ ٹیکس گاہوں میں منتقلی کو فوری طور پر روکنا اور ساتھ ہی کرپٹ سیاست دانوں اور جرائم پیشہ افراد کے چوری کئے گئے اثاثوں کی فوری واپسی بھی یقینی بنائی جائے۔