Dec 04, 2020 12:26 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- Former judge Arshad Malik succumbs to coronavirus
اسلام آباد، نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کرگئے، ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے انتقال کی تصدیق کردی
سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع نے بھی کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد ملک کو لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا تھا، اور ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔