Dec 04, 2020 12:51 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Cold and strong winds are expected in Karachi from December 10
کراچی، 10 دسمبر سے کراچی میں موسم سرد اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کردیا
کراچی دھند کے نرغے میں ہے جس کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں موسمِ سرما میں دھند کا ہونا معمول کا موسمی عمل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہواؤں کے ہلکے ہونے، تھمنے یا فضا میں نمی کا تناسب بڑھنے پر دھند چھا جاتی ہے۔ایسے علاقے جہاں سمندر، نہریں اور دریا ہوں وہاں موسمِ سرما میں دھند رہتی ہے۔سورج نکلنے اور درجۂ حرارت بڑھنے کے بعد دھند ختم ہو جاتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 دسمبر کے دوران مغربی ڈسٹربنس شمالی علاقے کو متاثر کر سکتی ہے۔مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں ہوائیں چلنے سے دھند کم ہو جائے گی۔مغربی سسٹم کے اثرات 10 دسمبر کے بعد کراچی سمیت سندھ میں نظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد رہے گا، تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔