Dec 04, 2020 02:00 pm
views : 219
Location : Karachi Press Club
Karachi- All Pakistan Restaurants Association organizes protest against Closing
کراچی، ریسٹورنٹس کی بندش کے فیصلے کے خلاف آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
آل کراچی تاجر الائنس کے وفد نے چئیرمین حکیم شاہ کی قیادت میں آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب پر کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔
کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس کی بندش سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے جس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانےکے لیے ریسٹورنٹس کے سینکڑوں ملازمین نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا اس موقع پر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ آل کراچی تاجر الائنس کے وفد میں سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی سنئیر وائس چئیرمین منصور جیک جنرل سیکریٹری طاہر سربازی اور گلاس ٹاور شاپنگ مال کے صدر مرتضی بنگش شامل تھے ۔
اس موقع پر آل کراچی تاجر الائنس کے چئیرمین حکیم شاہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ہی عوام کی بے روزگاری کا باعث بن رہے ہیں۔وفاق اور سندھ کی آپس کی چپقلش اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے لاک ڈاؤن کرکے حکومتیں اپنے آپ کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں ۔