Dec 05, 2020 06:15 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- Evidence of Indian terrorism in Pakistan has been presented to UN Under-Secretary-General
اسلام آباد، اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کردیئے گئے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے ۔
ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔