Dec 05, 2020 06:20 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 44 deaths by coronavirus, 3,119 new cases in one day
کراچی، خطرناک کورونا وائرس مزید شدت اختیار کرگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس اموات ہوگئیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 940، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، بلوچستان میں 17 ہزار 392، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708، اسلام آباد میں 31 ہزار 992 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 57 لاکھ 13 ہزار 341 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 137، سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 399، اسلام آباد میں 334، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 175 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔