Dec 06, 2020 04:59 pm
views : 213
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 416,499 Cases and 8,361 Deaths
کورونا سے مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے
بعد ملک بھر میں اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 54 ہزار 986
ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک
بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ
افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔
پنجاب میں
کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955، سندھ میں ایک لاکھ
82 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440،
آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 414، اور گلگت بلتستان
میں 4 ہزار 719 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وبا نے
مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے پاکستان میں
جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 436
کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب 3 ہزار 162، سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر
پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98،
بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 177 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے
ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار
483 مصدقہ مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد ملک میں اب تک اس
وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی ہے۔