آل پاکستان میمن یوتھ کے اشتراک گارڈن ہیڈ کوارٹر پولیس ٹریننگ سینٹر میں شجرکاری
آل پاکستان میمن یوتھ کے اشتراک گارڈن ہیڈ کوارٹر پولیس ٹریننگ سینٹر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا ،اس دوران پولیس ٹریننگ سینٹر میں پودے لگائے گئے۔
شجرکاری مہم میں پولیس کے اعلی افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ڈاکٹر حضرات نےبھی شرکت کی۔
منتطمین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔ ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے،شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اس موقع پر انسپکٹر شاہد اللہ کاکہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے میمن یوتھ کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر سماجی رہنما اقبال ایڈوانی کا کہنا تھا کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنا نہایت ضروری ہے،ہم اس طرح کی مزید شجرکاری کرنے کا بھی اارادہ رکھتے ہیں،میمن یوتھ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحول کو صاف کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی۔