Dec 07, 2020 04:15 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Karachi- Bundle Island belongs to Sindh and will remain Sindh, Governor Sindh says if it becomes Bundle Island then Dubai will be left behind
کراچی، بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، کوئی اسے توڑ نہیں سکتا۔ذاتی اور سیاسی اختلافات تو ہو سکتے ہیں لیکن سندھ دھرتی کے معاملے پر ہم ایک ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا، بنڈل آئی لینڈ بن جائے گا تو دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ملازمتوں کے لیے دبئی نہیں جانا پڑےگا، بلکہ بنڈل آئی لینڈ میں ہی ملازمیں ملیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سے سندھ کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار اور 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔