Dec 07, 2020 04:17 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Lahore- PTI Government has become a nightmare for the poor, says Senator Siraj-ul-Haq
لاہور، پی ٹی آئی حکومت غریب کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے دعوے کرنے والے آٹے دال کا بھاؤ معلوم کریں۔ تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے آدھے دور حکومت میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری نے لاکھوں محنت کشوں اور مزدوروں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔ غریب روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ اداروں کو ٹھیک کرنے کا کہنے والے سب کچھ بیچنے پر تلے ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سٹیل ملز سے لے کر پاکستان ریلویز اور پی آئی اے وینٹی لیٹر پر جا چکے ہیں۔ بیڈ گورننس، لاء اینڈ آرڈر کی مخدوش صورت حال تبدیلی حکومت کے تحفے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آکسیجن نہ ملنے سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آٹھ مریضوں کی موت بڑا سانحہ ہے۔ وزیراعظم خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے بلند وبانگ دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے۔ آج پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناک تلے آٹھ مریض آکسیجن نہ ملنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے ہونے والی اموات کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔