Dec 07, 2020 04:21 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Lahore- Chairman NAB and senior officers assets should also be investigated, Ahsan Iqbal
اسلام آباد، نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعوی کروں گا، نیب اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونا چاہئے، نیب لوگوں کا اٹھاتا ہے، دھمکاتا ہے، جھوٹے مقدمے بناتا ہے، نیب کی دہشت گردی کی وجہ سے کوئی افسر فیصلہ نہیں کر رہا ہے، میرے خلاف نیب کے سرکاری گواہوں نے مجھے بتایا کہ شرمندہ ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں کوئی مالی بےضابطگی نہیں ہوئی، اسپورٹس سٹی منصوبے سےملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا بن گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گواہوں نے بتایا نیب سیل لے جا کر کہا گیا یا تو 90دن جیل کاٹو یا گواہ بنو، افسران کہتے ہیں نیب کے ہراساں کرنے پر دباؤ میں آکر بیان دیا، 90دن کاریمانڈ ایسا ہتھکنڈا ہے جس سے سرکاری افسران کو ہراساں کیا جاتا ہے۔عمران خان نے اپنے فائدے کے لیے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے، ہمارے دورمیں ایف آئی اے کو اپوزیشن مخالف جھوٹے مقدمات کا ٹاسک کبھی نہیں دیا گیا۔