Dec 07, 2020 04:25 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Karachi- Cold winds will blow in City, no chance of rain, Meteorological Department
کراچی میں تیز سرد ہوائیں چلیں گی، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے پیشگوئی کردی
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا، کل سے کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چلیں گی، بارش کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف ﷲ، قلعہ عبدﷲ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلےکے بعد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم منگل اور بدھ کو کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔
شہر میں سمندری ہوائیں منقطع اور بلوچستان میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ پیر اور منگل کو بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔