اسلام آباد، پاکستان کومہمند اوربھاشا کی صورت میں دو بڑے ڈیمزمیسرآئیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مہمند ڈیم پرجاری تعمیراتی کام کے حوالے سے
ویڈیو شیئرکی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ منگلا اورتربیلا کے پانچ عشروں
بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں دو بڑے ذخائرِ آب میسر آئیں
گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق خیبرپختونخوامیں دریائے سوات پرواقع مہمند
ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، تعمیرمکمل ہونے کے بعد مہمند ڈیم آٹھ
سو میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا، ڈیم کی تعمیرسے 16 ہزارایکڑ زرعی اراضی
کو بھی سیراب کیا جاسکے گا۔