Dec 08, 2020 12:55 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM leaders have become emotional. Their resignations will not benefit democracy, says Shah Mehmood Qureshi.
اسلام آباد، پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنما جذباتی ہوگئے ہیں ان کے استعفوں سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم آئینی راستہ اختیارنہیں کررہی۔
کورونا سے متعلق شاہ مٓحمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کی وبا سے دوچار ہے، کوروناکی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، اس وبا سے ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔
بھارت میں کسانوں کے جاری احتجاج پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں سیکولرریاست چہرہ اب نہیں رہا، کسانوں کےاحتجاج سے بھارت کو کافی نقصان ہورہا ہے لیکن بھارت میں کسانوں کا احتجاج اس کا اندرونی معاملہ ہے ہمیں اس میں نہیں کودنا چاہیے۔