Dec 08, 2020 12:56 pm
views : 224
Location : Accountibility Courts
Lahore- Money laundering case: Court declares Shehbaz's wife Nusrat as proclaimed offender
لاہور، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار دیدی گئیں
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ریفرنس کے تینوں گواہوں پر جرح کرنے کا حکم بھی دیا۔
شہبازشریف نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ تینوں ادوار میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی اور ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ جج جواد الحسن نے کہا کہ آپ کی بہتر ترجمانی مریم اورنگزیب کر سکتی ہیں، آپ کم بولیں تو اچھا ہے یہاں سب کچھ نوٹ ہوتا ہے۔
اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور نیب کو اپنے گواہ پیش کرنے کا حُکم دیا گیا تھا۔