Dec 08, 2020 12:57 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Lahore- Govt's days are numbered, says Maryam Nawaz
لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے، مریم نواز
لاہور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، لوگ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ آئے ہوئے ہیں، لوگ پی ڈی ایم میں اور نواز شریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں،
مریم نواز نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک جلسے کی وجہ سے 3،3 ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہو، انہوں نے ہم پر اتنی ایف آئی آرز قائم کر دی ہیں کہ اب ہمیں کسی ایف آئی آر کو خوف ہی نہیں ہے۔ میری گرفتاری کی صورت میں اس تحریک کی قیادت عوام کریں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس بہت اہم ہے، یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے اور انہیں ریلیف دلانے کی تحریک ہے، جو اب اس حکومت کو گھر بھیج کے ہی دم لے گی۔ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے چیزیں زیرغور ہیں اور کئی پر حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔