Dec 08, 2020 01:00 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- Rains and snowfall in upper parts of the country have led to cold snap
اسلام آباد، ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی، شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی، قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ لواری ٹنل پر 5 انچ برف پڑی ہے جس کے باوجود لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت جاری ہے۔
بالائی چترال کے کھوت ، لاسپور ، شندور اور تریچ جبکہ لوئر چترال کے گرم چشمہ ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ میں بارش وبرفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت دگنی ہوگئی۔ شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجے میں اس کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگیا کہ وہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہے۔
ادھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے بھی جاری رہا۔ کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، لڑم، کلپانی، منجئی کنڈوو، عشرئی درہ بروال، طورمنگ درہ، نہاگ درہ کارودرہ اور دیگر علاقوں پر برف باری ہورہی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں اور بجلی بھی منقطع ہے۔
اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، قلات، ژوب اور دالبندین میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختون خوا میں مالم جبہ، استور، اسکردو اور کالام میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔