Dec 09, 2020 12:15 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- Fight against corruption is the common responsibility of all, not just NAB, says President
اسلام آباد، بدعنوانی کے خلاف جنگ صرف نیب نہیں سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن سمیت دیگر بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کیلئے کئی اقدامات کئے، ہمیں ملک میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے قوانین کے جائزہ اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرپشن کے خلاف جہاد میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، اس دن ہم اپنے نظام سے بدعنوانی کے خاتمے ،شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، بدعنوانی معیشت کیلئے تباہ کن اور ملک میں سماجی اور معاشی عدم توازن کا باعث ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے سخت احتساب کے نظام پر عمل کرتے ہوئے موثر اقدامات کئے ہیں، بدعنوانی کی لعنت سے متعلق آگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے، میڈیا اعلی اخلاقی اقدار کے فروغ میں اہم کردار اداکر سکتاہے۔