Dec 09, 2020 12:20 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Islamabad- PM welcomes US president-elect Biden's declared intent of policy regarding dirty money
اسلام آباد، ترقی پذیرممالک اپنی اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بااثرلوگوں نے دولت امیر ممالک میں جمع کر رکھی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، ترقی پذیر ممالک کے بااثر افراد منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے یہ ممالک مفلسی کےگھاٹ اتارےاجارہے ہیں۔