Dec 09, 2020 12:33 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- Maulana Fazlur Rehman and Maryam Nawaz will not get what they want, says Fawad Chaudhry
اسلام آباد، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی، ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر ہی چل رہے ہیں ایک بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ نہیں بھیجا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم بی بی جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا، تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کو ہدایت کردی ہے کہ وہ 31 دسمبر تک اپنے استعفی جمع کرادیں، سندھ سمیت تمام اسمبلیوں کے استعفے جمع کروائے جائیں گے۔