Dec 09, 2020 03:48 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- Assembly members of all PDM parties to submit resignations by December 31, Fazlur Rehman
اسلام آباد، سربراہ پی ڈی ایم نے اتحادی جماعتوں سے 31 دسمبر تک استعفے طلب کرلئے
پی ڈی
ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے
اراکین کو ہدایت کردی ہے کہ وہ 31 دسمبر تک اپنے استعفی جمع کرادیں، سندھ
سمیت تمام اسمبلیوں کے استعفے جمع کروائے جائیں گے۔
فضل الرحمان کا کہنا
تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھنے
کا فیصلہ کیا گیا ہے، شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاجی مظاہروں، ملک کے مختلف حصوں
میں جلسوں کا شیڈول طے کیا جائے گا اور ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا
کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کب کیا جائے؟ کل اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا
جس میں پہیہ جام ہڑتال، ریلیوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
سربراہ پی ڈی
ایم نے کہا کہ مستقل مزاجی کے ساتھ ہم اپنے معاملات کو آگے بڑھارہے ہیں،
عوام کو مایوس نہیں کریں گے، عوام کا اعتماد خراب نہیں کریں گے، لاہور کا
جلسہ تاریخی ہوگا اور یہ جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
گرفتاریاں
دینے کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ ہم نے سوچا بھی نہیں کہ گرفتاری کیا چیز
ہے؟ حکومت کی کرسی کی چولیں ہل چکی ہیں بس ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے،
استعفی دیے تو تھوک کر نہیں چاٹیں گے۔