Dec 10, 2020 11:56 am
views : 237
Location : Domestic Place
Sialkot- PM Imran challenges opposition to table no-confidence motion
سیالکوٹ، اپوزیشن حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد پیش کرے، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل ڈائیلاگ سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں، سیاسی ڈائیلاگ کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے، ہم جوبات کرتے ہیں اپوزیشن کہتی ہے ہمارے مقدمات معاف کردیں، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات ان ہی کے دور حکومت میں بنائے گئے، اسحاق ڈار، نوازشریف کے بچے، داماد سب گزشتہ دور میں بیرون ملک بھاگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی جیت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کرسکتا کہ ہمیں ہر شعبے میں تاریخی خسارہ ملا ہے، یہ ملک کو مقروض اور دیوالیہ کرکے چھوڑ گئے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ان حالات سے نکلنا تھا جو یہ چھوڑ کر گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بڑی مشکل کے بعد ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، دو بڑے ڈیم اور دو نئے شہر بن رہے ہیں، مجھے سب سے زیادہ خوشی عوام کو صحت انصاف کارڈ دینے کی ہے، شوکت خانم بنانے کا مقصد غریب کا مفت علاج کرنا تھا، ہم نےفیصلہ کیاہےپنجاب اورخیبرپختونخوا کے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔