Dec 10, 2020 12:01 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Five India-funded terrorists arrested in Lahore
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، کالعدم تنظیم کے پانچ کارندے گرفتار کرلئے گئے
کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے افغان انٹیلی جنس ایجنسی اور را کے مبینہ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانےکا منصوبہ خاک میں ملاتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گردوں کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گرد دو ماہ قبل افغاستان سے آئے تھے، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کےانڈر کور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا، اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی راکا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا، ان دہشت گردوں کو فنڈز بھی را کےافسر نےفراہم کیےتھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند، عبدالرحمان ، وزیرگل، عصمت اللہ اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔