Dec 10, 2020 12:03 pm
views : 292
Location : Domestic Place
Karachi- Funeral prayers of renowned businessman Siraj Qasim Teli were offered
کراچی، معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تدفین ڈیفنس فیز سیون کے قبرستان میں کی گئی
کراچی میں معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ خیابان راحت کی مسجدصہیم سے متصل گراؤنڈ میں ادا کردی گئی جبکہ مرحوم کو ڈیفنس فیز سیون کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ مولانا شمس الرحمٰن نے پڑھائی جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے شرکاء کو ایس او پی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
سراج قاسم تیلی کی میت گزشتہ رات دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچائی گئی تھی، جسے ان کے عزیز و اقارب نے وصول کیا، بعد ازاں میت ڈیفنس میں انکی رہائش گاہ منتقل کی گئی۔
خیال رہے کہ معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کا آٹھ دسمبر کو دبئی میں انتقال ہوا تھا۔