Dec 10, 2020 12:07 pm
views : 232
Location : different Areas
Karachi- people of City should be ready, the severity of cold will increase in the next few days
کراچی والے تیار رہیں، آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کردیا
کراچی میں صبح سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے علی الصبح کراچی کا درجہ حرارت کم سے کم 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرات 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چند دن میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس وقت مطلع جزوی ابرآلود، رات اور صبح کے وقت موسم سرد رہے گا۔
شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔