Dec 11, 2020 12:40 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus claims 50 lives in Pakistan, infects 3,047 in 24 hours
کراچی، خطرناک کورونا وائرس کے وار تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچاس افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 897، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770، اسلام آباد میں 34 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 48 ہزار 742 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 284، سندھ میں 3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 450، اسلام آباد میں 353، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 186 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔