Dec 11, 2020 12:50 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- UNO passed four resolutions on peace, disarmament and other issues of Pakistan
اسلام آباد، جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امن، تخفیف اسلحہ ودیگر چار قراردادیں منظور کرلی گئیں، تخفیف اسلحہ کمیٹی کے ایک سو تیرانوے اراکین نے حمایت کی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جو پاکستان کی بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ان قراردادوں کی حمایت جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ کمیٹی کے ایک سو تیرانوے ممبران نے کی جنہوں نے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان قراردادوں کو منظور کیا۔
چار قراردادوں میں سے تین قرار دادیں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایم)کو فروغ دینے سے متعلق تھیں جبکہ پاکستان کی پیش کردہ چوتھی قرارداد غیرجوہری ریاستوں کے لیے امن و سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق تھی۔
سفارتی عملے نے کہا دنیا کے متعدد خطوں خصوصاًجنوبی ایشیا میں عدم اعتماد میں اضافے اور بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں امن وسلامتی کو مستحکم کرنے کیلیے تخفیف اسلحہ کے علاقائی نقطہ نظر نے زیادہ مطابقت اور اہمیت اختیار کرلی ہے۔