Dec 11, 2020 12:51 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Dr. Abdul Hafeez Shaikh sworn in as federal minister
اسلام آباد، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا
ایوان صدر میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو وفاقی وزیر بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا تھا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو مارچ 2021 میں سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تینوں مشیر وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔