Dec 11, 2020 12:55 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- PPP directs its Sindh Assembly members to submit resignations till December 14
کراچی، حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلئے پی پی پی ارکان سندھ اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی نے ارکان سندھ اسمبلی سے استعفے طلب کرلئے ہیں، سندھ اسمبلی کے ارکان کو استعفےبلاول ہاؤس جمع کرانےکی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان سندھ اسمبلی تحریری استعفےاسپیکر کےنام بھیجیں، استعفے چودہ دسمبر تک بلاول ہاؤس میں جمع کرائے جائیں۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمان اسممبلیوں سے استعفے کے فیصلوں پر تقسیم ہوگئے تھے، بعض پی پی اراکین پارلیمان نے استعفے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اراکین کا موقف تھا کہ دوسری جماعت کے دباؤ پراستعفےکا فیصلہ درست نہیں، پی پی کسی جماعت کی خواہش کی تکمیل کے لیے قربانی نہ دے، پی پی نے ماضی میں ہمیشہ استعفوں کی مخالفت کی۔اراکین کا کہنا ہے کہ استعفوں کی صورت میں کارکنوں میں مایوسی پھیلے گی، استعفوں سے نتیجہ نہ نکلا تو کیا کریں گے، اسمبلیوں سےاستعفی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔