Dec 11, 2020 12:58 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Quetta- Cloudy weather is expected in most parts of Balochistan
کوئٹہ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ ، ژوب، قلات، خضدار، زیارت، سبی،نصیر آباد،بارکھان، موسی خیل، چمن، پشین اورقلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 1 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قلات میں موجودہ درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح بالترتیب سبی میں موجودہ درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں موجودہ حرارت3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد گوادر میں59فیصد سبی میں73 نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب30فیصد ریکارڈ کیا گیا۔