Dec 12, 2020 04:40 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 71 Pakistanis, infects 2,729 in one day
کراچی، خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد کی زندگیاں نگل گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 26 ہزار 526، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، بلوچستان میں 17 ہزار 696، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775، اسلام آباد میں 34 ہزار 300 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 620 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 90 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 426 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 470 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 724 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 320، سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، اسلام آباد میں 358، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 188 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔