Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 13, 2020 02:05 pm views : 208

Location : Domestic Place

Islamabad- No more energy from coal, PM announces
  • Urdu

اسلام آباد، کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے، وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی 5 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی ورچوئل سمٹ سے خطاب  کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے قدرتی ذرائع بروئے کار لائیں، اس سلسلے میں ہم آئندہ تین سال میں 10 ارب درخت لگا رہے ہیں، ہم نے نیشنل پارک اور محفوظ علاقوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 45 کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئلے کی بجائے پانی سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دیں، ہم نے کوئلے سے چلنے والے توانائی کے دو منصوبوں کو ختم کردیا ہے جن سے 2600 میگاواٹ بجلی حاصل ہونا تھی، ہم نے ہائیڈرو الیکٹرسٹی پر منتقل کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے، 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد ذرائع کو کلین انرجی اور 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے تمام تر اقدامات کرے گا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved